قلات میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک February 13, 2022
جاں بحق افراد میں  خواتین بھی شامل،پولیس ذرائع۔ فوٹو:فائل

قومی شاہراہ تارکی کے مقام پر کار اور ٹریلر میں تصادم میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ تارکی کے مقام پر کار اور ٹریلر میں خوفناک تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ لاشوں کو کار کاٹ کر باہر نکالا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں