چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی سے 5 کروڑ روپے لے اڑے

واقعہ سکھر کے سائیٹ ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا، ایس ایچ او

ایس ایچ او کے مطابق واقع سائیٹ ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ فوٹو:فائل

MELBOURNE:
چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی کے تالے توڑ کر پانچ کروڑ روپے لے اڑے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے علاقے سائٹ ایریا میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی کے تالے توڑ کر 5 کروڑ روپے کی بھاری رقم لے اڑے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے چوروں کو ڈھونڈنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جب کہ کمپنی انتظامیہ اور سیکیورٹی گارڈز کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ایس ایچ او کے مطابق واقعہ سائیٹ ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
Load Next Story