حکومت کا شہبازشریف کے حوالے سے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ

شہباز شریف کے خلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کے حوالے سے قرارداد لائے جانے کا امکان


ویب ڈیسک February 13, 2022
شہباز شریف کے خلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کے حوالے سے قرارداد لائے جانے کا امکان۔(فوٹو:فائل)

حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے حوالے سے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دن 11 بجے ہو گا، اور اس اجلاس میں پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے حوالے سے حکومت نے سخت حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور شہباز شریف کے خلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کے حوالے سے بھی قرارداد لائے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے مشیر قانون بیرسٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری بھجوادی گئی ہے، اجلاس میں اہم قوانین پیش کئے جائیں گے، حکومت اور اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں