آصف زداری کی طبیعت ناسازی کے باعث سراج الحق سے شیڈول ملاقات ملتوی

دونوں رہنماؤں میں ملاقات کا وقت دوبارہ طے کیا جائے گا، ترجمان جماعت اسلامی


ویب ڈیسک February 13, 2022
دونوں رہنماؤں میں ملاقات کا وقت دوبارہ طے کیا جائے گا، ترجمان جماعت اسلامی۔ فوٹو:فائل

QUETTA: سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناسازی کے باعث امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ہونے والی شیڈول ملاقات کو ملتوی کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کے لئے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آج منصورہ کا دورہ کرکے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کرنی تھی، تاہم اب یہ ملاقات ملتوی کردی گئی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے کے باعث ملاقات کے لیے نہیں جاسکیں گے، دونوں رہنماؤں میں ملاقات کا وقت دوبارہ طے کیا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں بحریہ اسپتال لے جایا گیا۔

ذاتی معالج نے بتایا کہ اسپتال میں ضروری ٹیسٹ اور چیک اپ کرایا گیا اور معمول کے مطابق ڈاکٹر کو دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی آج منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات شیڈول تھی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کوششوں پر سراج الحق کو اعتماد میں لیا جانا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں