پاکستان میں انٹرنیٹ یوزرز کی تعداد 22 کروڑ سے تجاوز

گوگل پاکستان میں ایڈورٹائزنگ سے سالانہ 50 کروڑ ڈالر منافع کما رہی ہے، جانا لیونے

گوگل پاکستان میں ایڈورٹائزنگ سے سالانہ 50 کروڑ ڈالر منافع کما رہی ہے، جانا لیونے، فوٹو فائل

پاکستان میں گوگل کارپوریشن زیادہ تر بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کی ایڈورٹائزنگ سے منافع کما رہی ہے جو تقریباً 40کروڑ سے 50 کروڑ ڈالر سالانہ ہے۔

یہ بات ایمرجنگ مارکیٹ ڈیولپمنٹ برائے سائوتھ ایشیا کی جانا لیونے نے پاکستانی مارکیٹنگ میں گوگل کے کردار پر ہونے والے ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن نے کیا تھا اورایونٹ منیجمنٹ کے فرائض ٹیرابز نے انجام دیے۔

جانا لیونے نے کہا کہ ہم نے پاکستانی حکومت، عوام اور یوزرز کی حوصلہ افزائی کیلیے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں دیرپا قیام کیلیے گوگل کو ریگولیٹری فریم ورک، مناسب قانون سازی اور ڈیٹا سیکیورٹی کی ضرورت ہے، پاکستان میں گوگل کے مجموعی یوزرز سنگاپور اور ملائیشیا سے بھی زیادہ ہیں، پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2.2 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔


کمپنی نے اس ترقی کو سامنے رکھتے ہوئے لاہور اور کراچی میں گوگل بزنس گروپ قائم کیے ہیں اور جلد ہی یہ گروپ اسلام آباد میں بھی کام شروع کر دے گا۔ اس موقع پر گوگل کے6اعلیٰ پائے کے پروفیشنلز نے مختلف ایریاز جن میں آن لائن بزنس کے رائٹرز، پبلشرز اور ایڈور ٹائزرز شامل ہیں پر یزنٹیشن دیں۔

گوگل پاکستان کے کنٹری کنسلٹنٹ بدر خوشنود نے کہا کہ گوگل کے پلیٹ فارم سے مقامی افراد کا سفر ایک کامیاب کاوش تھی، چاہے یہ افراد پرائیوٹ کمپنی کے ہوں، حکومتی افراد ہوں یا شعبہ تعلیم کے افراد۔ پاکستان میں انٹرنیٹ یوزرز کیلیے سائبر سیکیورٹی اور سروے سمیت بہت سے دیگر منصوبہ جات زیر تکمیل ہیں۔

مارکیٹرز کیلیے آخری سیشن گوگل پینل ٹاک تھا جس میں بدرخوشنود، جانا لیونے، آنند تلک اور مارک وار برٹن شریک ہوئے۔ ٹیکنیکل سیشن کا آغازGBGمنیجر کراچی امتیاز این محمد کے ویلکم نوٹ سے ہوا جس کے بعد سائوتھ ایسٹ ایشیا کی آئوٹ رینج ہیڈ ایلین اپانو، آن لائن پارٹنرشپ گروپ نکین سمایا اور اینڈی وارنر، ایکسیس منیجر کے سیشن ہوئے۔
Load Next Story