ایف سی اہلکاروں کا قتل ظالمانہ اور اسلامی تعلیمات کےمنافی ہے عمران خان

حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے جنگ بندی سب سے ضروری اقدام ہے، کور کمیٹی پی ٹی آئی


ویب ڈیسک February 18, 2014
ایف سی کے 23 اہلکاروں کا قتل قابل مذمت ہے، عمران خان فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے جنگ بندی سب سے ضروری اقدام ہے، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام کسی بھی صورت میں معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور طالبان کا یہ اقدام اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے ایف سی اکے اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات امن اعمل سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور حکومت اور طالبان کے درمیان بامعنی مذاکرات کے لئے جنگ بندی پہلا ناگزیر اقدام ہے، اراکین کا مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کی حکومتی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے ہی معاملات کا حل درست راستہ ہے تاہم شہریوں کے قتل عام نے امن کے حصول میں رکاوٹیں پیدا کردی جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران عمران خان نے ایف سی کے 23 اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کسی بھی صورت میں معصوم لوگوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور طالبان کا یہ اقدام اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں