فرح خان نے وزیراعظم اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی تردید کردی

وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، فرح خان

وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، فرح خان ۔ فوٹو:فائل

خاتون اول کی دوست فرح خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی میرے گھر قیام پذیر نہیں بلکہ بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں، وہ بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔




سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فرح خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیےکہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولے جائیں۔
Load Next Story