بھارت ملازمت کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کے بعد لڑکی کو ہوٹل سے نیچے پھینک دیا

خوش قسمتی سے پاؤں میں بندھی رسی ایک کھمبے میں پھنس گئی اور لڑکی زمین پر گرنے سے بچ گئی

خاتون کو نئی دہلی سے راجستھان بلایا گیا تھا، فوٹو: فائل

بھارت میں چار ملزمان نے نئی دہلی کی 25 سالہ لڑکی کو ملازمت دلانے کے بہانے راجستھان بلایا اور ایک ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے ایک علاقے میں ہوٹل کی چھت سے نیم مردہ حالت میں لڑکی کو قتل کی نیت سے نیچے پھینکا گیا تاہم خوش قسمتی سے رسی ایک کھمبے میں پھنس گئی۔


نیم مردہ حالت میں لڑکی کھمبے سے لٹکی رہی جس پر راہگیروں نے پولیس کو مطلع کیا۔ لڑکی کو اسپتال بھیجا گیا جہاں اس کی جان بچالی گئی۔ میڈیکل چیک اپ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ چار لڑکوں نے ملازمت کا جھانسہ دلا کر بلایا اور نشہ آور چیز پلادی جس پر میں بے ہوش ہوگئی۔

لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ چاروں نے زیادتی کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں مجھے پوٹل کی چھت سے نیچے پھینک دیا لیکن میں کسی طرح بچ گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Load Next Story