سرجانی ٹاؤن سے تاریخ کی سب سے بڑی منشیات برآمد ہوئی ہے صوبائی وزیر ایکسائز

سرجانی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر 304 کلو ہیروئن، 500 چرس اور 38 کلو گرام کیمیکل برآمد کیا گیا


ویب ڈیسک February 13, 2022
ہیروئن کی مالیت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر جبکہ پکڑی جانے والی چرس کی مالیت 15 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے—فائل فوٹو

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے افسران نے کراچی کی تاریخ کی سب بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن، چرس اور کیمیکل برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسائز انسپکٹر سید فیاض علی شاہ نے ٹیم کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 70 ڈی میں چھاپہ مار کر 304 کلو گرام ہیروئن اور 500 کلو گرام چرس اور منشیات بنانے کے لیے استعمال ہونے والا 38 کلو گرام کیمیکل برآمد کرلیا۔

مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ پکڑی جانے والی ہیروئن کی مالیت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر جبکہ پکڑی جانے والی چرس کی مالیت 15 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ملزم محمد عثمان گرفتار کرلیا گیا، پکڑے جانے والے کیمیکل کی مدد سے چرس بنائی جاسکتی تھی۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ اتنی بڑی کارروائی پر محکمہ ایکسائز کے افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں