پنجاب سے 2 سو میٹرک ٹن گندم 23 سو بوری یوریا کھاد برآمد

اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے پنجاب حکومت کے اقدامات جاری ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل

اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے پنجاب حکومت کے اقدامات جاری ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل۔ فوٹو : فائل

SEVILLE:
راجن پور میں 2 سو میٹرک ٹن گندم اور رحیم یار خان میں 23 سو بوری یوریاکھاد کو تحویل میں لے لیا گیا۔


چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیرصدارت ڈویڑنل کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز کے وڈیو لنک اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ گندم اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے پنجاب حکومت کے اقدامات جاری ہیں اور رحیم یار خان میں 23 سو بوری یوریاکھاد جبکہ راجن پور میں دو سو میٹرک ٹن گندم کوتحویل میں لے لیا گیا۔

اجلاس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، اسمگلنگ کی روک تھام اور عوامی فلاح کیلیے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
Load Next Story