کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت پر کے الیکٹرک انتظامیہ کو شوکاز نوٹس

ورثا نے کے الیکٹرک کیخلاف ایک کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا


کورٹ رپورٹر February 14, 2022
ورثا نے کے الیکٹرک کیخلاف ایک کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

ISLAMABAD: سینیئر سول کورٹ جنوبی نے بلدیہ ٹاؤن میں کرنٹ سے شہری کی ہلاکت پر کے الیکٹرک کیخلاف ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کے ہرجانے کی درخواست پر انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں سینئر سول عدالت میں بلدیہ ٹاؤن میں بجلی کے کرنٹ سے شہری شہزاد کی ہلاکت پر ورثا کی جانب سے کے الیکٹرک کیخلاف ایک کروڑ 44 لاکھ ہرجانے کی دعویٰ درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ 2018 میں بلدیہ ٹاؤن میں مون سون بارشوں کے دوران شہزاد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے مون سون بارشوں کے دوران بجلی کی تاریں کھلی ہوئی تھی۔ اگست 2018 میں بلدیہ ٹاؤن میں مون سون کے دوران مقتول شہزاد سمیت کئی لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور آئندہ سماعت پر کے الیکٹرک کے وکیل سے دلائل طلب کرلئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں