روس سرحدی کشیدگی پر48 گھنٹوں میں مذاکرات کرے یوکرین

روس نے فوجیوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق وضاحت نہیں دی، یوکرین

روس فوجی شفافیت سے متعلق معاہدوں کوپورا کرے،یوکرین

کراچی:
یوکرین نے روس سے سرحدی کشیدگی سے متعلق 48 گھنٹوں میں مذاکرات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا نے بیان میں کہا کہ یوکرین نے سرحد پر روسی فوجیوں کی تعدادمیں اضافے سے متعلق روس سے باضابطہ وضاحت کرنے کی درخواست کی تھی جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں روس سے سرحدی کشیدگی سے متعلق 48 گھنٹوں میں مذاکرات کرنے کی درخواست کی ہے۔ روس کشیدگی میں کمی اورفوجی امورسے متعلق شفافیت کے معاہدوں کوپورا کرے۔


یوکرین کی سرحد پرفوجیوں کی تعداد ایک لاکھ کرنے کے باوجود روس نے یوکرین کیخلاف کسی جارحیت کے امکان کومسترد کیا ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ روس کسی بھی وقت بمباری سے یوکرین کیخلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔

 
Load Next Story