اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی کی درخواست پر سیکریٹری خارجہ طلب

وزارت خارجہ کے رویے کے باعث سیکریٹری خارجہ کوطلب کیا، عدالت


ویب ڈیسک February 14, 2022
کتنے سال ہوگئے ہم بچیوں کوواپس نہ لاسکے،عدالت:فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی کی درخواست پرسیکریٹری خارجہ کوطلب کرلیا۔

سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے کل سیکریٹری خارجہ کوطلب کرلیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے رویے کے باعث سیکریٹری خارجہ کوطلب کررہے ہیں۔

ڈائرکٹروزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے بچیوں کوواپس لانے کے لئے متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام کودرخواست دی ہے۔ معاہدے کے تحت2 ماہ میں جواب دیا جائے گا۔

جسٹس باقرنے کہا کہ کیا ہماری جرات ہے کہ ہم جلد جواب مانگ سکیں۔کیا ہماری غلامی میں کچھ کمی آئے گی۔ ہم توبڑا کچھ قربان کرتے ہیں ۔کتنے سال ہوگئے ہم بچیوں کو نہیں لاسکے۔

ڈائرکٹر مڈل ایسٹ نے کہا کہ عدالت جوحکم کرے گی اس پرعمل کریں گے۔ جسٹس مقبول باقرنے کہا کہ اگرعدالت کو ہی حکم دینا ہے توافسران کی کیا ذمہ داری ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پروزارت خارجہ اورایف آئی اے میں رپورٹ جمع کروا دی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔