کراچی میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی

رات گئے تین ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پراہل خانہ کو یرغمال بنایا، متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کا بیان


ویب ڈیسک February 14, 2022
رات گئے تین ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پراہل خانہ کو یرغمال بنایا، متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کا بیان۔ فوٹو:فائل

سرجانی کے علاقےمیں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران لڑکی سےاجتماعی زیادتی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کا بیان ہے کہ سیکٹر سیون اے میں واقع ایک گھر میں رات گئے تین ملزمان داخل ہوئے، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گھر کے افراد کو یرغمال بنایا، اور ملزمان نے گھر سے لوٹ مار کی اور 17 سالہ لڑکی کےساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ رات گئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا، تاہم عباسی شہید اسپتال میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کے باعث میڈیکل نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔