پاکستان نے ویکسین لگانے کا نیا ہدف حاصل کرلیا

پاکستان میں 9 کروڑ 25 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی جب کہ 12 کروڑ افراد کو ایک خوراک لگ چکی، ڈی جی ہیلتھ


ویب ڈیسک February 14, 2022
پاکستان میں 9 کروڑ 25 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی جب کہ 12 کروڑ افراد کو ایک خوراک لگ چکی، ڈی جی ہیلتھ (فوٹو : فائل)

کراچی: پاکستان نے ویکسین لگانے کا نیا ہدف حاصل کرلیا، ملک میں ویکسین کی اہل 60 فی صد تک آبادی کو انسداد کورونا ویکسین مکمل ہوچکی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک انسداد کورونا ویکسین کی 20 کروڑ سے زائد خوراکیں لگالی گئی ہیں، پاکستان میں 9 کروڑ 25 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے، پاکستان میں 12 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی اہل 68 فی صد ابادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی، پاکستان میں مجموعی آبادی کی 40 فی صد سے زائد کی ویکسین مکمل ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔