ذاتی حملوں پر سوشل میڈیا مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے وزیراعظم

وزیراعظم کا ذاتی حملوں پر مشتمل سوشل میڈیا مہم پر سخت اظہار ناراضی

وزیراعظم کا ذاتی حملوں پر مشتمل سوشل میڈیا مہم پر سخت اظہار ناراضی فوتو:فائل

لاہور:
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات، اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے، اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں۔


وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی کامیابیوں پر بات کریں، فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔

عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل سوشل میڈیا مہم پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے، مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔
Load Next Story