اسلام آباد لاہور سمیت مختلف شہروں میں بدھ سے کورونا پابندیاں ختم ہونے کا امکان
کم پھیلاؤ والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوں گی
کورونا کیسز میں کمی آنے سے اسلام آباد ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں بدھ سے پابندیاں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
این سی او سی اور حکومت کی جانب سے کورونا پھیلاؤ میں کمی والے شہروں اور علاقوں میں پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ 10 فی صد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا جس کا اطلاق 16 فروری بدھ سے ہوگا۔
کم پھیلاؤ والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوں گی اور ایس او پیز کے ساتھ ہوٹلز میں ڈائن ان کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کورونا پھیلاؤ والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔