پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اوگرا نے قیمتیں بڑھانے کی سمری ارسال کردی، حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کل کریں گے


ویب ڈیسک February 14, 2022
حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کل کریں گے (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرول ساڑھے آٹھ روپے مہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس میں پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح سمری میں ڈیزل کو ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے جس کا باضابطہ اعلان کل کیا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں