اسٹیون اسمتھ کیچ روکنے کی کوشش کے دوران سر کے بل گر کر زخمی
اسمتھ زخمی ہوکر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر،27 فروری کو پاکستان آنے والے آسٹریلوی اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں
PESHAWAR:
سری لنکا کے خلاف چھکا روکنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ لیتے ہوئے اسمتھ سر کے بل زمین پر گرکر زخمی ہوگئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون اسمتھ چھکا روکنے کی کوشش میں کیچ لیتے ہوئے سرکے بل گر کر زخمی ہوگئے جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔
آخری اوور میں تین بالز پر سری لنکا کو فتح کے لیے 11 رنز درکار تھے کہ کھلاڑی مہیش نے زور دار چھکا مارا جسے روکنے کے لیے اسمتھ سرگرم ہوگئے اور چھلانگ لگا کر اسے پکڑنا چاہا۔ انہوں ںے چھ تو روک لیا تاہم اس کوشش کے دوران ان کا سر زمین سے جاٹکرایا اور وہ زخمی ہوگئے۔
فوری طور پر طبی عملہ میدان میں پہنچا اور انہیں طبی امداد دے کر ساتھ لے گیا۔ ان کے زخمی ہونے سے سری لنکا کو دھچکا لگا ہے اور وہ سری لنکا سے کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ برسوں بعد 27 فروری کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور اسمتھ اس اسکواڈ کا حصہ ہیں جس پر ان کا دورہ پاکستان مشکوک ہوسکتا ہے تاہم آسٹریلوی ڈاکٹرز کو یقین ہے کہ وہ دورہ پاکستان سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔