کے پی بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کا21 اور جے یو آئی کا 23 تحصیلوں پر کامیابی کا دعویٰ

دوسرے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی جیتے گی، بیرسٹرمحمدعلی سیف


Staff Reporter February 14, 2022
دوسرے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی جیتے گی، بیرسٹرمحمدعلی سیف

پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21تحصیلوں اور جے یو آئی نے 23 تحصیلوں پر اپنے امیدواروں کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں 66میں سے 21تحصیلوں پرکامیابی کادعوی کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے مرحلہ میں بھی خودکوسب سے بڑی پارٹی ثابت کیاہے اوردوسرامرحلہ بھی ہماراہوگا۔

وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹرمحمدعلی سیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ کی جیت بڑی جیت ہے، ڈیرہ اسماعیل خان مولانا فضل الرحمن کا آبائی ضلع اور فیصل کریم کنڈی کاضلع ہے لیکن پی ٹی آئی کامیاب ٹھہری۔

انہوں نے کہاکہ کرک، بنوں، باجوڑ سے ہم جیتے، 19 دسمبرکوبھی ہم اندرونی اختلافات کی وجہ سے ہارے تھے۔ دوسرے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی جیتے گی، الیکشن کمیشن حتمی نتائج جاری کرے توہم شیئرکرینگے، ابتدائی نتائج کے مطابق ہماری سیٹیں 21اورووٹ سب سے زیادہ ہیں، کئی آزاد ارکان بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ادھر جمعیت علماءاسلام نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پشاور ،کوہاٹ اور بنوں کے سٹی میئرز سمیت صوبے کی 23 تحصیلوں پر اپنے کامیاب امیدواروں کی تفصیل جاری کردی ۔

جے یوآئی کے امیدوار صوبہ کی 66 میں سے جن 23 تحصیلوں پر کامیاب ٹھہرے ہیں ان میں پشاور سٹی میئر کے لیے زبیر علی ،تحصیل متھرا فرید اللہ خان ،مفتی طلحہ محمد تحصیل بڈھ بیر، ہارون صفت تحصیل پشتہ خرہ، کلیم اللہ تحصیل شاہ عالم سے ، چارسدہ سے مولانا عبدالرﺅف شاکر ،حمزہ آصف تحصیل شبقدر، مردان تحصیل کاٹلنگ سے مولانا حماد اللہ ،مولانا مبارک احمد تحصیل رستم ،حافظ محمدسعید تخت بھائی ،بنوں سٹی میئر کے لیے عرفان درانی ،بکاخیل سے معمور خان ،ملک مستو خان تحصیل میریان،کوہاٹ سٹی میئر کے لیے مولانا شیرزمان ،ٹانک سے صدام حسین ،جنڈولہ سے حاجی بہادرخان ،صوابی تحصیل ٹوپی سے حاجی محمد رحیم جدون ،ہنگو تحصیل ٹل سے مولانا محمد عمران ،مہمند تحصیل خویزی سے مولانا بسم اللہ جان ،حاجی تاج ولی تحصیل مہمند، خیبر باڑہ سے مولانا کفیل تحصیل ، باجوڑ تحصیل خارسے حاجی سید بادشاہ اور انور باچا لکی مروت تحصیل بیٹنی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں میں اے این پی 7، مسلم لیگ(ن) 3، جماعت اسلامی اور تحریک اصلاحات پاکستان دو، دو اور پیپلزپارٹی نے ایک سیٹ جیتی ہے، 10آزادامیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں