لاہور میں دو گروہوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی

سی سی پی او نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا جبکہ پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا


ویب ڈیسک February 14, 2022
پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا---فوٹو

لاہور: لاہور میں دو گروہوں کے درمیان دیوار کی تعمیر کے تنازع پر جھگڑا کے دوران ایک شخص جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

واقعہ صوبائی دارالحکومت کے فیکٹری ایریا میں پیش آیا۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کنٹونمنٹ عیسیٰ سکھیرا سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایک دستہ جائے وقوع پر پہنچ گیا۔

اطلاعات کے مطابق جھگڑے میں بعض افراد زیادہ زخمی ہیں۔ سی سی پی او نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا جبکہ پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں