سعودی فوجی اتحاد کا یمن میں حوثیوں کا مواصلاتی نظام تباہ کرنے دعویٰ

وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنے جارحانہ آپریشنز کیلئے استعمال کرتے تھے، سعودی اتحاد


ویب ڈیسک February 14, 2022
یمن: وزارت ٹیلی کمیونکیشن کی عمارت کا تباہ شدہ حصہ، [فائل-فوٹو]

کراچی: سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے سعودی اتحاد کے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صنعا میں وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جڑے حوثیوں کے مواصلاتی نظام کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اتحاد نے مزید کہا کہ حوثیوں کا مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرون کنٹرول اسٹیشنز کے انتظام کا ذمہ دار تھا۔ حوثی وزارت کو اپنے جارحانہ آپریشنز کیلئے استعمال کرتے تھے۔

صنعا میں موجود ایس پی اے کے نمائندے نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حملوں میں وزارت کے قریب کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

اگرچہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم سعودی اتحاد کی جانب سے یہ پہلا حملہ ہے جس میں یمن کی وزارت دفاع کے بجائے سویلین وزارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں