ڈی آئی خان میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی

تبلیغی جماعت سبی اجتماع سے واپس جارہی تھی اور حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں


ویب ڈیسک February 14, 2022
متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا—فائل فوٹو

ISLAMABAD: ڈیرہ اسماعیل خان کے سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ پرواڑہ میں تبلیغ جماعت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تبلیغی جماعت سبی اجتماع سے واپس جارہی تھی اور حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ حکام نے زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے درازندہ ہسپتال جبکہ شدید زخمیوں کو ڈیرہ ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیوعملے نے قیمتی سامان اپنی تحویل میں لے کر کنٹرول روم کے حوالے کر دیا ہے، گاڑی میں سوار مسافروں کا تعلق ملک کے مختلف شہروں سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں