ملک بھر میں آج سے موسم بہارکی شجر کاری مہم شروع
وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں شجرکاری کا آغازکرینگے،تمام تیاریاں مکمل
ملک بھر میں آج سے موسم بہارکی شجر کاری مہم شروع ہوگی۔
ملک بھر میں موسم بہارکی شجر کاری مہم آج سے شروع ہوگی جو15 اپریل تک جاری رہیگی، مہم کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں2 کروڑ پودے لگائے جائیں گے، تمام سرکاری اداروں اسکولوں کو پودے فری جبکہ شہریوں کو2 روپے سے10 روپے تک پودا دیا جائیگا جب کہ محکمہ جنگلات نے پودوں کی ترسیل تقسیم کیلیے15 عارضی نرسری اسٹال قائم کردیے ہیں۔
راولپنڈی کی چاروں پہاڑی تحصیلوں کلر سیداں،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں اور مری میں چیڑھ کے درخت بھی لگائے جائیں گے، تعلیمی اداروں میں ایک طالب علم ایک پودا مہم کے تحت شجرکاری ہوگی۔
وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر تمام سرکاری ادارے آر ڈی اے، پی ایچ اے، ڈی سی دفاتر تعلیم ہیلتھ ماحولیات پولیس ادارے بھی شجر کاری کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں شجرکاری کا آغازکریں گے۔تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔