گاڑیوں کی درآمدات پہلی ششماہی میں 1147 فیصد اضافہ

دسمبر 2021 میں گاڑیوں کی درآمد کا مالیاتی حجم 277.65 ملین ڈالر رہا جو دسمبر 2020 کے مقابلے 48 فیصد زیادہ ہے

دسمبر 2021 میں گاڑیوں کی درآمد کا مالیاتی حجم 277.65 ملین ڈالر رہا جو دسمبر 2020 کے مقابلے 48 فیصد زیادہ ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر گاڑیوں کی درآمد پر 1.520 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 114.71 فیصد زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر2021 کے دوران سالانہ بنیاد پر گاڑیوں کی درآمد پر 1.520 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 114.71 فیصد زیادہ ہے۔


گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 708.34 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبر 2021 میں گاڑیوں کی درآمد کا مالیاتی حجم 277.65 ملین ڈالر رہا جو دسمبر 2020 کے مقابلے 48 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2020 میں گاڑیوں کا درآمدی حجم 187.55 ملین ڈالر تھا۔

دوسری جانب آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Load Next Story