یوکرین کے مسئلے پرسفارتکاری واحد راستہ ہے اقوام متحدہ

یوکرین کے مسئلے پرجاری کشیدگی پرتشویش ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ


ویب ڈیسک February 15, 2022
سفارتکاری کے ذریعے بحران ختم کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،،انتونیوگوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مسئلے پرسفارتکاری واحد راستہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یوکرین اورروسی وزرا خارجہ سے ٹیلی فون پرگفتگومیں کہا کہ یوکرین کے بحران کوحل کرنے کے لئے سفارتکاری واحد ذریعہ ہے۔یوکرین کے معاملہ پرمختلف ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پرشدید تشویش ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لئے جاری سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔سفارت کاری ہی مسئلہ حل کروا سکتی ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

یوکرین پرروس کے ممکنہ حملے سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ امریکا نے خبردارکیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے جبکہ روس نے یوکرین میں کسی بھی فوجی جارحیت کی تردید کی ہے۔

روس یوکرین کی سرحد پر ایک لاکھ فوجی تعینات کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |