کرناٹکحجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پرطالبات کا بائیکاٹ

اسکول پرنسپل نے طالبات کوحجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہیں دی

حجاب کے بغیربچیوں کو کلاسز اٹینڈ نہیں کرنے دیں گے،والدین:فوٹو:فائل

حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے پرکرناٹک کے سرکاری کی اسکول کی13 طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ضلع شیوا موگا کے سرکاری اسکول میں انتظامیہ نے امتحانات میں بیٹھنے کے لئے طالبات سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا۔

اسکول کی 13 طالبات نے حجاب اتارنے کے بجائے احتجاجاً امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ اسکول پرنسپل اورانتظامیہ سے حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت دینے کے لئے متعدد باردرخواست کی لیکن انہوں نے درخواست پرکوئی توجہ نہیں دی۔


طالبات کے والدین نے اپنی بچیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بغیرحجاب کے وہ اپنی بچیوں کوکلاسزاٹینڈ نہیں کرنے دیں گے۔

مزید پڑھیں: کرناٹک میں مسلمان طالبات کا اسکول کے گیٹ پرحجاب اتروا دیا گیا

کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کے کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ کرناٹک کے ہائیکورٹ میں حجاب پرپابندی کیخلاف کیس زیرسماعت ہے۔
Load Next Story