امریکی نیوی انجینئرکاجوہری آبدوز کے رازبیچنے کا اعتراف

نیوی انجینئیرنےجس شخص کوخفیہ معلومات فروخت کیں وہ ایف بی آئی ایجنٹ تھا،امریکی محکمہ انصاف

امریکی نیوی کے انجینئیرکو4ماہ قبل گرفتارکیا گیا تھا:فوٹو:فائل

امریکی بحریہ کے انجینئیرنے جوہری آبدوز کے راز بیرون ملک فروخت کرنے کی کوشش کا اعتراف کرلیا۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی نیوی کے 43 سال کے انجینئیرجوناتھن ٹوئیبی نے فیڈرل کورٹ میں جوہری آبدوزکے رازبیرون ملک فروخت کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کرلیا۔


محکمہ انصاف کے مطابق جوناتھن نے 2012 میں ایک غیرملکی حکومت کے نمائندے کو دستاویزات بھیجیں جس جوہری آبدوزکی تمام حساس اورخفیہ معلومات اورطریقہ کارکی تفصیل موجود تھی۔

امریکی بحریہ کے انجینئیرکوکرپٹوکرنسی میں بھاری رقوم ادا کی گئیں۔ امریکی انجینئیرنے چرائے گئی خفیہ معلومات ایس ڈی کارڈ کے ذریعے سینڈوچز،چیونگ کے پیکٹ میں چھپا کربیرون ملک کی حکومت کے نمائندے کوپہنچائیں جودراصل ایف بی آئی کا ایجنٹ تھا۔

جوناتھن اوران کی بیوی کو4 ماہ قبل گرفتارکیا گیا تھا۔ جوناتھن کو12 سے 17 تک قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story