مدھیہ پردیش میں بھی باحجاب طالبات کوہراساں کیا جانے لگا

ہندوانتہاپسند غنڈوں نے باحجاب طالبات پرجملے کسے اوراپنے مذہبی نعرے لگائے


ویب ڈیسک February 15, 2022
اسکول پرنسپل نے طالبات کوہراساں کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے بجائےحجاب اتارنے کا حکم دیا:فوٹو:فائل

بھارت میں ہندوانتہاپسند بے لگام ہوگئے۔ مدھیہ پردیش کے ایک اسکول میں باحجاب طالبات کوہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارت میں ہندوانتہاپسند غنڈوں نے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے لئے حصول علم مشکل بنا دیا۔

مدھیہ پردیش کے ایک اسکول میں باحجاب طالبات کوہندوانتہاپسندوں غنڈوں کی جانب سے ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 باحجاب طالبات اسکول میں داخل ہوئیں تو وہاں پہلے سے موجود ہندوانتہاپسند لڑکوں نے ان کے لباس پرجملے کسے اورہندوؤں کے مذہبی نعرے لگا دئیے۔



اسکول پرنسپل نے طالبات کی شکایت پرہندوانتہاپسند لڑکوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا طالبات کوحجاب اتارنے کا حکم دے دیا۔

بھارت میں ہندوانتہاپسند تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کیخلاف مہم چلا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔