کراچی میں پانی ٹینکرز سے آرہا ہے تو لائنوں سے بھی تو آسکتا ہے سندھ ہائیکورٹ

عدالت نے واٹر بورڈ حکام کو ہائیڈرنٹس سے پانی کی سپلائی کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم دے دیا


کورٹ رپورٹر February 15, 2022
عدالت نے واٹر بورڈ حکام کو ہائیڈرنٹس سے پانی کی سپلائی کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ فوٹو : فائل

لاہور: سندھ ہائیکورٹ نے ڈالمیا روڈ پر واقع مجاہد کالونی میں پینے کے پانی کی قلت سے متعلق درخواست پر واٹر بورڈ حکام کو ہائیڈرنٹس سے پانی کی سپلائی کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ڈالمیا روڑ پر واقع مجاہد کالونی میں پینے کے پانی کی قلت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ پانی کے ساتھ یہ بجلی بھی چوری کرتے ہیں، مجاہد کالونی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس چکے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ٹینکرز سے پانی کی سپلائی کو شفاف بنانے کے لیے کیا طریقہ کار ہے؟ کرپشن اور چوری روکنے کے لیے اب تک کیا کیا ہے؟ بتائیں، آپ کے ایس او پیز کیا ہیں؟ ایک ہائیڈرنٹس سے کتنے ٹینکرز جاری ہوتے ہیں؟ کیا کوئی ریکارڈ ہے روز کتنے ٹینکرز کتنی جگہ پانی سپلائی کرتے ہیں؟

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پانی ٹینکرز سے آرہا ہے تو لائنوں سے بھی تو آسکتا ہے۔ عدالت نے واٹر بورڈ حکام کو ہائیڈرنٹس سے پانی کی سپلائی کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔