عالمی بینک وفد ایف بی آر سے بات کرنے 16 ستمبر کو آئیگا

17 تاریخ سے 30 لاکھ ڈالر کے ریونیو موبلائزیشن پلان کو فائنل کرنے کیلیے بات چیت ہو گی


Irshad Ansari September 12, 2012
17 تاریخ سے 30 لاکھ ڈالر کے ریونیو موبلائزیشن پلان کو فائنل کرنے کیلیے بات چیت ہو گی فوٹو : رائٹرز

ٹیکس وصولیاں اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے اور ٹیکس انتظامیہ کے احتساب کے نظام میں بہتری کیلیے عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 17ستمبر سے مذاکرات شروع ہونگے۔

جس کیلیے بینک کا وفد 16ستمبر کو آئیگا۔ ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق عالمی بینک اور ایف بی آر ٹیموں کے درمیان مذاکرات میں 30 لاکھ ڈالر کے ایک سالہ ریونیو موبلائزیشن پلان پر تفصیلی بات چیت ہوگی، وفد27 ستمبر تک پاکستان میں قیام کریگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ایک سالہ منصوبے کے تحت ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم کو فروغ دیا جائیگا اور انٹیگریٹیڈ ٹیکس مینجمنٹ سسٹم(آئی ٹی ایم ایس)کو حتمی شکل دی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق ریونیو موبلائزیشن پلان کے تحت 55 ہزار ڈالر فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ٹیکس پالیسی کی تیاری اور ریونیو فور کاسٹنگ سسٹم میں بہتری لانے اور 2لاکھ 40 ہزار ڈالرٹیکس ایڈمنسٹریشن ریفارمز کو یکجا کرنے پر خرچ کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں