ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی عماد وسیم پر جرمانہ عائد

عماد وسیم نے بیٹرکوآؤٹ کرنے کے بعد نامناسب ردعمل کا اظہارکیا تھا


Sports Reporter February 15, 2022
عماد وسیم نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کوقبول کیا:فوٹو:فائل

کراچی: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم پرجرمانہ عائد کردیا گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں لاہورقلندرز اورکراچی کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکراچی کنگزکے اسپنرعماد وسیم پرمیچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

عماد وسیم نے میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کرکے نامناسب ردعمل کا اظہارکیا تھا۔ عماد وسیم پرپی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول 1کی خلاف ورزی پرمیچ فیس کا 5فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

عماد وسیم نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔