پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

سابق شوہرنے جائیداد کے تنازع پروجیہہ سواتی کوقتل کرنے کا اعتراف کیا تھا


ویب ڈیسک February 15, 2022
وجیہہ سواتی قتل کیس کے مرکزی ملزم کوچنیوٹ پولیس نے گرفتارکیا:فوٹو:فائل

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی ملزم رضوان حبیب کوگرفتارکرلیا گیا۔

وجیہہ سواتی کے قتل کے الزام میں ان کے سابق شوہراورمرکزی ملزم رضوان حبیب کوگرفتارکرلیا گیا۔ رضوان حبیب کوچنیوٹ پولیس نے گرفتارگرفتارکیا تھا۔

چنیوٹ پولیس نے راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سفری ریمانڈ کی درخواست دی تھی۔سول جج محمد پرویز خان نے چنیوٹ پولیس کی درخواست منظورکرلی۔

درخواست کی منظوری کے بعد پولیس ملزم رضوان حبیب کولے کرچنیوٹ روانہ ہوگئی۔ ملزم کوکل جسمانی ریمانڈ کے لئے چنیوٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون وجیہہ سواتی امریکا میں سپرد خاک

پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اپنے سابق شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھیں۔ وجیہہ کے سابق شوہر نے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا اورقتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں دفنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔