این سی او سی کا 10 فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ

گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور سمیت 10 فیصد سے زائد مثبت کیسز والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی


ویب ڈیسک February 15, 2022
گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور سمیت 10 فیصد سے زائد مثبت کیسز والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک کے 10 فیصد سے کم کورونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھالیں۔

این سی او سی نے کورونا پابندیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت 10 فیصد سے کم کورونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھالی گئیں۔

ان شہروں میں 300 افراد کیساتھ ان ڈور تقریبات ہوسکیں گی۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شریک ہوسکیں گے۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کے تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلے رہیں گے۔

کم شرح والے علاقوں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ سینما،مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھلے رہیں گے۔ ان ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی نے 10 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز والے شہروں کی فہرست جاری کردی جہاں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان شہروں میں گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور شامل ہیں۔

10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔ ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے اور اسنیکس پر پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرینوں میں 80 فیصد،پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائے گی۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ کورونا 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں کیلئے اگلا جائزہ اجلاس 21 فروری کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں