راولپنڈی میں 12 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ٹیچر گرفتار

پولیس نے ملزم علی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے ملزم علی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

LONDON:
مورگاہ پولیس نے 12 سالہ بچی سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ بچوں کے ٹیچر علی نے اس کی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور ہراساں کیا ہے جس پر پولیس فوری مدد کے لیے پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق مورگاہ پولیس نے ملزم علی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Load Next Story