کراچی میں دو بھینسے بدک کر بھاگ گئے 4 افراد معمولی زخمی

بھینسوں نے ناظم آباد ، لیاقت آباد اور ایف سی ایریا میں ہلچل مچادی

بھینسوں نے ناظم آباد ، لیاقت آباد اور ایف سی ایریا میں ہلچل مچادی

MELBOURNE:
موسی کالونی سے دو بھینسے بدک کر بھاگ گئے جنہوں نے ناظم آباد ، لیاقت آباد اور ایف سی ایریا میں ہلچل مچادی ۔ان دونوں کی زد میں آکر چار افراد معمولی زخمی ہو گئے۔

بھینسوں کو پکڑنے کے لئے پولیس نے عوام کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا ، جس کے بعد ایک بھینسے کو پکڑ لیا گیا اور دوسرے بدکے ہوئے بھینسے کو ایک گھر کے احاطے میں پکڑ کر ذبح کر دیا گیا ۔ ناظم آباد ، لیاقت آباد اور ایف سی ایریا کے علاقوں میں ایک تماشا سا لگا رہا ۔


عوام کی بڑی تعداد ان دونوں کو پکڑنے کے لیے پولیس کے ساتھ بھاگتی رہی اور عوام اس صورت حال سے لطف اندوز ہونے کے لیے ویڈیو بناتے رہے ۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ شریف آباد عبدالخالق انصاری نے بتایا کہ یہ دونوں بھینسے موسی کالونی کے ایک باڑے پر لائے گئے تھے ، جو بدک کر گاڑی سے بھاگ گئے اور ناظم آباد ، لیاقت آباد اور پھر ایف سی ایریا کی حدود میں داخل ہوئے ، جہاں پولیس اور عوام کی مدد سے ایک بھینسے کو پکڑ لیا گیا جبکہ کچھ دیر بعد دوسرے بھینسے پر بھی قابو پالیا گیا لیکن عوام کے شور سے دوسرا بھینسا دوبارہ فرار ہو گیا ، جیسے پنجابی کالونی ایف سی ایریا میں پکڑ کر مالکان نے ذبح کر ادیا ۔ ان دونوں بھینسوں کے بھاگنے کے باعث چار افراد معمولی زخمی ہوئے ، جن کو طبی امداد دے دی گئی ہے ۔

 
Load Next Story