اپوزیشن کے خلاف خود عدم اعتماد ہو چکا ہے عثمان بزدار

اپوزیشن کی منفی سیاست اب”قرنطینہ“ میں چلی گئی ہے، عثمان بزدار


ویب ڈیسک February 15, 2022
اپوزیشن کی منفی سیاست اب”قرنطینہ“ میں چلی گئی ہے، عثمان بزدار فائل فوٹو

DASKA: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام رہی۔

عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ ترقی مخالف عناصرپراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کی ہے، نہ ہوگی، اپوزیشن ڈینگی اور کورونا کے دوران بھی سیاست چمکانے کی کوشش کرتی رہی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف خود عدم اعتماد ہو چکا ہے اور ان کی منفی سیاست اب"قرنطینہ" میں چلی گئی ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے منفی عمل سے ثابت کیا ہے کہ ان کے سینے میں دل ہے نہ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے، موجودہ حالات میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں