بھارت میں واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے پر کشمیری طالب علم گرفتار

کشمیری طالب علم کو بی جے پی رہنما کی شکایت پر گرفتار کیا، پولیس


ویب ڈیسک February 15, 2022
کشمیری طالب علم کو بی جے پی رہنما کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، فوٹو: فائل

GAZA: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پلوامہ حملے سے متعلق واٹس ایپ اسٹیٹس پر ناراض بی جے پی رہنما کی شکایت پر پولیس نے کشمیری طالب علم کو حراست میں لے لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سرکاری کالج میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم طفیل مقبول کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشمیری طالب علم کو بی جے پی کے اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما کی جانب درج کرائی گئی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بی جے پی رہنما نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ کشمیر طالب علم نے واٹس ایپ اسٹیٹس پر پلوامہ حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق ہتک آمیز ویڈیو لگائی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کشمیر طالب علم نے پلوامہ حملے کے تین سال مکمل ہونے پر ایک ویڈیو اسٹیٹس پر لگائی تھی۔

واضح رہے ک 14 فروری 2019 میں پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر خودکش حملے میں 40 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں