کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کی درخواستیں مسترد

کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہی ہوگا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک February 15, 2022
کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہی ہوگا، الیکشن کمیشن

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواستیں مسترد کردیں۔

الیکشن کمیشن میں کے پی بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کے لیے 10 درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواستیں مسترد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کی درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہی ہوگا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کروانے کی درخواستیں دائر کرنے والے تمام افراد کو الیکشن کمیشن بھجوا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں