قرآنِ کی لازمی تعلیم کی قرارداد کی اجازت نہ ملنے پر رکن سندھ اسمبلی کا واک آؤٹ

ایک سال سے بل جمع ہے جسے پیش نہیں کرنے دیا جارہا ہے، سید عبدالرشید


ویب ڈیسک February 15, 2022
ایک سال سے بل جمع ہے جسے پیش نہیں کرنے دیا جارہا ہے، سید عبدالرشید

KARAK: ایم ایم اے کے ایم پی اے سید عبدالرشید نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔

سید عبدالرشید نے بتایا کہ قرآنِ پاک کی لازمی تعلیم سے متعلق قرارداد ایجنڈے پر ہونے کے باوجود نہیں لانے دی گئی، پیپلز پارٹی کی حکومت نصاب تعلیم کو سیکولر کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر اسمبلی میں عمل نہیں کیا جارہا، ایک سال سے بل جمع ہے جسے پیش نہیں کرنے دیا جارہا ہے، سندھ کی حکومت عوام دشمن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں