پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو دیگر اداروں میں کھپانے کا فیصلہ

وزارت صنعت و پیداوار نے تبادلوں کے لیے 28 ماتحت اداروں کی نشاندہی بھی کردی


Business Reporter February 15, 2022
وزارت صنعت و پیداوار نے اس حوالے سے 28 ماتحت اداروں کی نشاندہی بھی کردی (فوٹو: فائل)

RAWALPINDI: حکومت نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو دیگر اداروں میں کھپانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے اسٹیل مل کے کارپوریٹ سیکریٹری کو ارسال کردہ ایک مراسلے میں ہدایت دی ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے تکنیکی طور پر قابل عملے کو دیگر اداروں میں موثر استعمال کے لیے ہیومین ریسورسز ڈپارٹمنٹ (ایچ آر) کی مدد سے ڈیٹا مرتب کیا جائے اور ایسے تکنیکی افراد کی قابلیت، تجربے، عمر اور دیگر کوائف سے وزارت صنعت و پیداوار کو آگاہ کیا جائے تاکہ ان افراد کو متعلقہ وزارت کے ماتحت دیگر اداروں میں استعمال کیا جاسکے۔

وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے اس ضمن میں 28 ماتحت اداروں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی، پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، نیشنل انڈسٹریل پارک، سمیڈا، یوٹیلیٹی اسٹور، انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ، فرنیچر پاکستان، پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی، اینار، پاکستان جمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی، پیکو اور دیگر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں