مزید 2 کمپنیوں کی پاکستان کو ادھار تیل دینے کی پیشکش

معاہدے کی صورت میں پاکستان 7 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر درآمد کر سکے گا، حکام


Khususi Reporter February 19, 2014
معاہدے سے 7 ارب ڈالر کے تیل کی موخر ادائیگیوں پر خریداری، زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ کم ہو گا، حکام فوٹو: فائل

لاہور: مشرق وسطیٰ کی 2 بڑی تیل سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

اس ضمن میں حکام نے بتایا کہ معاہدے کی صورت میں پاکستان 7 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر درآمد کر سکے گا جس سے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ محدود مدت کیلیے کم ہوجائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کی پیشکش کے مطابق درآمدی تیل کی ادائیگی کیلیے پاکستان کو 300 دن کا وقت مل سکتا ہے۔

پاکستان فی الحال ایک کمپنی سے 60 دن کی موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل درآمد کر رہا ہے، تیل سپلائرز نے 5 فیصد شرح سود پر یہ سہولت دینے کی پیشکش کی ہے، معاہدہ ہوجانے کی صورت میں پاکستان اس سہولت کے تحت 7ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر خرید سکے گا جس سے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ محدود مدت کیلیے کم ہوجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں