روس اب بھی یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے امریکی صدر

روس یورپ میں ایک اورجنگ نہیں چاہتا، روسی صدرولادی میرپیوٹن

روس نے یوکرین پرحملہ کیا توفوری پابندیاں عائد کریں گے،جوبائیڈن:فوٹو:فائل

امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روس اب بھی یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلی ویژن پرخطاب میں کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا توفوری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ روس کے یوکرین پرحملے کی صورت میں انسانی جانوں کے نقصان کا خطرہ ہے۔اب تک روسی فوجیوں کی واپسی کی تصدیق نہیں ہوئی اس لئے حملے کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحران کے خاتمے کے لئے روسی حکومت کی سفارتکاری جاری کی تجویزسے اتفاق کیا ہے۔


روس نے یوکرین کیخلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پرحملے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم یورپ میں ایک اور جنگ نہیں چاہتے۔

یوکرین کی سرحد پرروسی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سے صورتحال کشیدہ ہے۔
Load Next Story