برطانوی شہزادے اینڈریوکا جنسی ہراسگی کا معاملہ عدالت سے باہرطے

شہزادہ اینڈریو جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کو12 ملین پونڈ دیں گے، برطانوی میڈیا


ویب ڈیسک February 16, 2022
پرنس اینڈریواورالزام عائد کرنے والی خاتون کے درمیان طے معاہدے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: برطانوی شہزادے اینڈریونے جنسی استحصال کا الزام عائد کرنے والی خاتون سے عدالت کے باہرمعاملہ حل کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس اینڈریواوران پرجنسی استحصال کا الزام عائد کرنے والی خاتون ورجینا جیوفری نے عدالت میں کیس چلانے کے بجائے معاملہ باہرنمٹانے پراتفاق کرلیا ہے۔

ورجینیا نے 17 سال کی عمر میں شہزادہ اینڈریوکی جانب سے3 مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ شہزادہ اینڈریونے ہمیشہ جنسی زیادتی کے الزام سے انکارکیا ہے۔

شہزادہ اینڈریوکیخلاف جنسی استحصال کا مقدمہ امریکا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیرسماعت تھا۔ عدالت میں جمع کرائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ورجینا جیوفری اورشہزادہ اینڈریوکے درمیان معاملہ عدالت کے باہرطے ہوگیا ہے۔

شہزادہ اینڈریو الزام لگانے والی خاتون کو رقم دیں گے تاہم کتنی رقم دی جائے گی اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پرنس اینڈریو ورجینیا کو12 ملین پونڈز ادا کریں گے۔

شہزادہ اینڈریو برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے تیسرے بیٹے ہیں اور برطانوی تخت سنبھالنے کے امیدواروں میں ان کا 9 واں نمبر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں