حادثات اور واقعات میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ملازم سمیت4 افراد جاں بحق

این ای ڈی یونیورسٹی کے نائب قاصدکوکوچ نے ٹکرماری،ماڑی پورمیں ایک شخص ٹرک سے گرگیا،فیکٹری کی لفٹ گرنے سے محنت کش ہلاک


Staff Reporter February 19, 2014
عزیز آبادکا رہائشی 60سالہ زکریا سوک سینٹرکی چھٹی منزل سے گرگیا، ماڑی پور میں اسکول وین اورگاڑی کے تصادم میں4طلبا زخمی ہو گئے فوٹو: فائل

شہر میں ٹریفک حادثات اورلفٹ گرنے کے واقعات میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ملازم سمیت4افرادجاں بحق اور4 کمسن بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود یونیورسٹی روڈ سفاری پارک کے قریب شیراز کوچ نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفی کی شناخت محمد قاسم ولد خدائے نذر کے نام سے کر لی گئی ،متوفی ملیر کالا بورڈ کا رہائشی4 بچوں کا باپ تھا، گلشن اقبال پولیس کے مطابق متوفی این ای ڈی یونیورسٹی میں بطور نائب قاصد ملازم تھا،انھوں نے بتایا کہ متوفی چنگ چی رکشے کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ کی زد میں آگیا انھوں نے بتایا کہ پولیس نے مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر کوچ کے ڈرائیور شاہد خان کو گرفتار کر لیا ہے، ماڑی پور تھانے کی حدود نیو ٹرک اڈے کے گیٹ نمبر3 کے قریب چلتے ہوئے ٹرک سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئیں جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ رحمن شاہ ولد رحمت شیر کے نام سے کر لی گئی تاہم متوفی کے ورثا بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گیے، ایس ایچ او ماڑی پور کے مطابق واقعہ حادثاتی تھا۔

جس باعث واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ،گبول ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر 16-Bصنعتی ایریا میں واقع نجی ٹیکسٹائل مل میں لفٹ گرنے سے ایک محنت کش ہلاک ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفی کی شناخت40 سالہ شمس اﷲ ولد جان خان کے نام سے کر لی گئی ،متوفی شفیق کالونی کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق ساؤتھ وزیرستان کے علاقے لدھا سے تھا پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، نیو ٹاؤن تھانے کی حدود سوک سینٹر کی چھٹی منزل سے گر کر معمر شخص ہلاک ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 60سالہ زکریا ولد آبالی کے نام سے کر لی گئی،متوفی مکان نمبر 1354/3میمن کالونی صدیق آباد عزیز آباد کا رہائشی تھا ، نیو ٹاؤن پولیس کے مطابق متوفی کے بھائی مجید نے بتایا کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور متوفی گزشتہ روز10بجے ناشتا کرنے کے بعد کسی کو بتائے بغیر گھر سے چلا گیا تھا ، اس کے بعد یہ واقعہ ہوگیا،پولیس کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ، ماڑی پور کی ٹھنڈی سڑک پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے اسکول وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اسکول وین میں سوار4بچے5 سالہ مریم ، 8 سالہ ماجد، 10سالہ علی احمد اور10سالہ خالد محمود زخمی ہو گیے جنھیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں