پی آئی اے کا آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ
پی آئی اے رواں سال مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اور لاہور سے آسٹریلیا کیلیے پروازیں آپریٹ کرے گا
پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے رواں سال مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اور لاہور سے آسٹریلیا کیلیے پروازیں آپریٹ کرے گا، کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار 2 پروازوں کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج طیارے استعمال ہوں گے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق آسٹریلیا ایوی ایشن اتھارٹی سے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے لہٰذا آسٹریلین ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملتے ہی پی آئی اے آپریشن شروع کر دے گی۔