اونٹ کی سابق مالک سے جذباتی ملاقات سوشل میڈیا پروائرل

اونٹ اورسابق مالک کی جذباتی ملاقات کی ویڈیو20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں


ویب ڈیسک February 16, 2022
اونٹ کے مالک نے کچھ عرصہ قبل اونٹ فروخت کردیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی: سعودی عرب میں اونٹ کی اپنے سابق مالک سے والہانہ ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

سعودی عرب میں اونٹ کی اپنے سابق مالک سے جذباتی ملاقات سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ اپنے سابق مالک کے گرد گردن لپیٹے کھڑا ہے اورباربار ان سے اپنے پیارکا اظہارکررہا ہے۔

اونٹ کے مالک نے کچھ عرصہ قبل اپنا اونٹ فروخت کردیا تھا۔اپنے سابق مالک کودیکھ کراونٹ ان سے لپٹ گیا اوراداسی کے عالم میں اپنی محبت کا اظہارکرتا رہا۔ سابق مالک بھی اپنے اونٹ سے مل کراداس ہوگیا۔



اونٹ کی اپنے سابق مالک سے لگاؤ اورمحبت کی ویڈیو 20 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اونٹ سعودی ثقافت کا اہم ہے اورکسی کواونٹ تحفے میں دینا بہت قیمتی اورباعزت تحفہ سمجھا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں