ملک کے معروف قاری محمد ادریس عاصم انتقال کرگئے

پاکستان اور دنیا بھر میں ہزاروں قراء ان کے شاگرد تھے.


ویب ڈیسک February 16, 2022
پاکستان اور دنیا بھر میں ہزاروں قراء ان کے شاگرد تھے.

عا لم اسلام کے عظیم قاری و استاد قاری محمد ادریس عاصم انتقال کر گئے۔

قاری محمد ادریس عاصم مدرستہ العالیہ تجویدالقرآن شیرانوالہ گیٹ لاہور میں تدریس کی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ گزشتہ دنوں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے.

پاکستان اور دنیا بھر میں ہزاروں قراء ان کے شاگرد تھے. انکی نماز جنازہ شام 5 بجے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی.

مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، پروفیسر عبداللہ ناصر رحمانی ، پروفیسر عبدالمجید، حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمان ناصر، مولانا محمد عاصم مخدوم نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں