روہڑی کینال میں پانی کی قلتمحکمہ آبپاشی نے وارا بندی کا شیڈول جاری کر دیا

ٹنڈوالہیار سب ڈویژن کی ٹنڈو سومرو ون اور ٹو، ناگنا شاخ میں 21فروری سے یکم مارچ 2014 تک پانی کی فراہمی بند رہے گی


Numainda Express February 19, 2014
ٹنڈوالہیار سب ڈویژن کی ٹنڈو سومرو ون اور ٹو، ناگنا شاخ میں 21فروری سے یکم مارچ 2014 تک پانی کی فراہمی بند رہے گی

ایگزیکٹو ٹو انجینئر نصیر ڈویژن حیدرآباد نے روہڑی مین کینال میں پانی کی کمی کے باعث مختلف ڈسٹری، مائینر اور ڈی اوز میں وارا بندیکا اعلان کر دیا ۔

شیڈول کے مطابق ٹنڈوالہیار سب ڈویژن کی ٹنڈو سومرو ون اور ٹو، ناگنا شاخ میں 21فروری سے یکم مارچ 2014 تک پانی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ اسی سب ڈویژن کے ٹنڈوالہ یار ون اور ٹو، شیخ موسیٰ، بلگائی ڈسٹری، غریب شاخ، لانڈھی ون مائینر، نصیر برانچ، آر ڈی زیرو سے 142میں 21 فروری تک پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ چانگ سب ڈویژن کی چانگ مائینر، بجار مائینر، چچ مائینر، پیر سخی ون مائینر، ڈی او نصیر برانچ، آر ڈی 142سے 195میں 21 فروری سے یکم مارچ تک پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ سب ڈویژن کے لانڈھی ٹو مائینر، پیر سخی ٹو مائینر، ٹنڈو غلام علی ڈسٹری، ڈی او نصیر برانچ، آر ڈی 195سے 234 میں 21 فروری تک پانی کی فراہمی بند رہے گی، جبکہ خیر پورگمبو سب ڈویژن کے امرلو مائینر، گھارو مائینر، علی آباد مائینر، بصرہ ٹو مائینر ، سانگی مائینر ، جرکاس ڈسٹری میں 21 فروری سے یکم مارچ تک پانی کی فراہمی بند رہیگی۔

سب ڈویژن کے واگھڑجی ڈسٹری ، بصرہ ون مائینر ، سور ھدی مائینر ، کامارو مائینر ، کھوسکی مائینر ، ڈی او نصیر برانچ 234 سے 354 میں پانی کی فراہمی 21 فروری تک بند رہیگی۔ تاجپور سب ڈویژن کی شاہ پور مائینر، پلیجانی مائینر، گھوٹانو ون شاخ، ڈی اوز آر ایم سی آر ڈی 891 سے 970 تک شاخوں میں 21 فروری سے یکم مارچ تک پانی کی فراہمی بند رہیگی۔ مذکورہ سب ڈویژن کے آرائیں مائینر، تاجپر مائینر، شاہ لطیف مائینر، کنر ون شاخ، کیسر مائینر میں 21 فروری تک پانی کی فراہمی بند رہیگی۔ ٹنڈو محمد خان سب ڈویژن کے ماٹی مائینر، کنر ٹو شاخ، گھوٹانو ٹو مائینر، سیری شاخ، سومار کی شاخ، ڈی او آر ایم سی 1018سے 1038 شاخوں میں 21فروری سے یکم مارچ تک پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ سب ڈویژن کے ملاں مائینر، ڈی اوز عالمانی برانچ، شیخ بھرکیو شاخ، محمد خان شاخ میں 21 فروری تک پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ بکیرانی سب ڈویژن کے ڈبلیو سی 9 میل چاکر، میراں کوری شاخ، زنئور مائینر، چمبڑ مائینر میں21 فروری سے یکم مارچ تک پانی کی فراہمی بند رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں