انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی جاتی ہے وزیراعظم

2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 16, 2022
بڑی تعداد میں مستردشدہ ووٹوں کے مسلئے کی وجوہات ڈبل اسٹیمپنگ وغیرہ ہیں، وزیراعظم عمران خان فوٹوفائل

BRIGHTON: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مستردشدہ ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ بڑی تعداد میں مستردشدہ ووٹوں کے مسئلے کی وجوہات ڈبل اسٹیمپنگ وغیرہ ہیں۔2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا مخالف ووٹوں کو مسترد کرکے انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے، یہی وہ وجوہات ہیں کہ اسٹیٹس کو ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کی مخالفت کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں